ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں بے ہوشی کی دوائی کا چھڑکاؤ کرکے عورت کا اغواء

سرسی میں بے ہوشی کی دوائی کا چھڑکاؤ کرکے عورت کا اغواء

Sat, 26 Dec 2020 19:43:36    S.O. News Service

سرسی:26؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)اپنے چاہنے والے سے شادی رچاکر، شوہر کے گھر میں مقیم ایک عورت پر بے ہوش کرنے والی دوائی کا چھڑکاؤکرکے اغواء کئے جانے کا واقعہ شہر کے بسویشور نگر میں پیش آیاہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق روتیکا راجارام کنی  2برس پہلے اپنے عاشق  کے گھروالوں کی منظوری کے بعد  منی کنٹھ مہابلیشور کوڑیاسے سرسی کے ماروتی مندر میں شادی کی تھی۔ دونوں میاں بیوی شہر کے بسویشور نگر میں قیام پذیر تھے۔ جمعہ کو ملزمین روپا شرسیکر اور کرن بیلد کےساتھ تین چارلوگ دوپہر 12بجے کے قریب زبردستی گھر کے اندر گھسے۔ گھر میں جتنےلوگ تھے سب پر بے ہوشی کی دوائی کا چھڑکاؤ کیا پھر گھروالوں کو گالی گلوچ کرتے ہوئےدھمکی دی  کہ اگر کسی نے اغواءکاری کے متعلق زبان کھولی تو جان سے مار دیں گے، پھر روتیکا کا اغوا کر کے فرار ہوگئے۔

معاملے کو لےکر سرسی مارکیٹ پولس تھانہ میں اغواء شدہ عورت کے شوہر منی کنٹھ نے شکایت درج کی ہے۔ پی ایس آئی ناگپا اپنے عملے کے ساتھ تلاش میں سرگرداں ہیں۔


Share: